تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے اور زلمی کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا۔کراچی کنگز کی 5 وکٹیں 67 رنز پر گریں، بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شرجیل خان 25 رنز بناسکے، مارٹن گپٹل بھی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔چیڈوک والٹن کو صفر پر ثمین گل نے ایل بی ڈبلیو کیا، زنجیب اللہ زادران 17 رنز پر ہمت ہار گئے، عامر یامین صفر پر ابرار احمد کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔عماد وسیم 19 رنز پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے، عباس آفریدی نے 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔وہاب ریاض اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر ثمین گل دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف عبور کرنے کے لیے پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی۔ کامران اکمل اور حضرت اللہ میدان میں آئے۔ کامران اکمل دوسرے اوور میں 9 رنز بناکر عامر یامین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نویں اوور میں حضرت اللہ 26 گیندوں پر 63 رنز بناکر عماد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں ںے چار چھکے اور آٹھ چوکے لگائے۔ان کے بعد آنے والے شعیب ملک صفر پر واپس لوٹ گئے انہیں عماد وسیم کی گیند پر مارٹن نے کیچ آؤٹ کیا۔ حیدر علی نے 16 رنز اسکور کیے۔ دس اوور کے اختتام تک ٹیم کا مجموعی اسکور 100 ہوا اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکےتھے۔ بعدازاں باآسانی زلمی نے اپنا ہدف 54 گیندوں قبل اور 6 وکٹیں محفوظ رکھتے ہوئے حاصل کرلیا۔