لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ علماء بورڈ سمیت سرکاری اداروں اور کمیٹیوں میں شیعہ نمائندگی کم کئے جانے کیخلاف شیعہ علما کرام نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی اور صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بانی اور قربانیاں دینے والوں میں شیعہ شامل تھے، شیعانِ حیدر کرار اس ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو تقسیم کیا، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی دفتر وحدت سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک سے وفاداری کی پاسداری کی ہے، اپنے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی وطن کی حرمت کیلئے ہم ہی قربانیاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ بھر فرقہ ورانہ جنگ چھیڑی جا رہی ہے۔