حکومت نے معیشت کا  دیوالیہ نکال دیا:نواز شاہ 

منڈی فیض آباد (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر نواز شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ بجٹ نے غریب عوام اور تنخواہ دار طبقہ کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے بجٹ اجلاس میں جس طرح حکمران پارٹی نے شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی کا مظاہرہ کیا۔ اس سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...