بے نظیر  بھٹونے جان دیکر ملک میں جمہوریت کی شمع روشن کردی: ودود حسن ڈار

Jun 16, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ کہا کہ بے نظیر  بھٹونے اپنی جان قربان کر دی مگر ملک میں جمہوریت کی شمع روشن کر گئیں. ملک وقوم کے لئے عظیم قربانی پر ہم اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. انشائاللہ بی بی کی قربانی ضرور رنگ لائے گی اور ہم اپنی قائد کے مشن کو ہر حال میں پایا تکمیل تک پہنچائیں گے اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنائیں گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے . پی پی 58 یوسی 11 چک جگنہ میں سالگِرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی عظیم لیڈر تھیںان جیسا لیڈر صدی میں پیدا ہوتا ہے اس تقریب میں نائب صدر سٹی رانا محمد حنیف، نائب صدر سٹی سکندر اقبال، جوائنٹ سیکرٹری صابر باجوہ، فنانس سیکرٹری سٹی مظہر حسین بھولا،کے علاوہ دیگر علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مزیدخبریں