گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کی منصوبہ بندی کی ہے:سیکرٹری جنگلات 

لاہور(وقائع نگار)صوبائی سیکرٹری جنگلات سید جاوید اقبال بخاری نے رواں سال میں فاریسٹ ایکٹ کی بیشتر شقوں کے سختی سے نفاذ اور شجرکاری اہداف کو یقینی بنانے کیلئے تمام افسروں کو ٹاسک دے دیا جس سے لکڑی چوری جیسے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے گاانہوں نے کہا ہے کہ سال رواں میں گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ جنگلات نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سرسبز پنجاب کے ویڑن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے فیلڈ میں تمام ڈی ایف اوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ موجودہ بجٹ میں انوائرمنٹ اینڈوومنٹ فنڈ کا قیام ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے اور شجرکاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ سیکرٹری جنگلات نے مزید کہا کہ رواں سال میں ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو ہدف کے قریب تر لایا جائے گا جبکہ آئندہ سال تک مجموعی ہدف بہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔ سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ سرسبز پاکستان کا قیام مشترکہ کاوشوں کی بدولت ممکن ہو سکے گا۔ اس ضمن میں گرین سٹرکچر کو پروموٹ کرتے ہوئے آئندہ دو سالوں میں 978 ملین کی لاگت سے ترجیحی بنیادوں پر 5 نئے نیشنل فاریسٹ پارکس تعمیر کئے جا رہے ہیں جن کے قیام سے جنگل اور جنگلی حیات کو تحفظ حاصل ہو سکے گا اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن