گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)چیئر مین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کہا ہے کہ کرونا وبانے ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں کو بھی تباہ لیکن اس کے باوجودپنجاب حکومت کی طرف سے تاریخ ساز بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور اُن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ٹیکس فری عوام دوست بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوںپنشن میں اضافہ،کم از کم اجرت 20ہزارمقررکرنا،ہر ضلع کیلئے الگ ترقیاتی بجٹ مختص کرنا ،تعلیم، صحت،زراعت ،صنعت و تجارت کے بجٹ میں اضافہ اور 11سے زائد خدمات پر ٹیکس میں کمی سے عام آدمی کوبڑا ریلیف ملے گا۔ بجٹ کو ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے سراہا ۔