پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے  تحفظ کیلئے جدوجہد کی : آصف الیاس 

Jun 16, 2021

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے نائب صدر آصف الیاس گل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملکی خودمختاری کیساتھ ساتھ غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیںآج بھی عوام میں ہیں ماضی گواہ ہے کہ پی پی پی نے کبھی بھی شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر اقتدار حاصل کیا اور اقتدار میںآنے کے بعد عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنایا ہے  پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی نظریاتی سیاسی قوت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔

مزیدخبریں