جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری ریاض ورک نے کہا کہ غریب فاقوں سے مر رہا ہے اور عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے حکومتی وزیر ،مشیر جھوٹی سچی کہانیاں سنانے میں مصروف اور معاشی ترقی کے بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں تحریک انصاف نے گزشتہ برسوں کی طرح اس بجٹ میں بھی عوام سے جھوٹے وعدے کئے ہیں جن کے پورے ہونے کا کوئی امکان نہیں ایک سال میں کئی کئی مرتبہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے کس منہ سے خود کو عوام دوست حکمران قرار دینے سمیت حالیہ بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان قرار دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف نے بجٹ میں بھی عوام سے جھوٹے وعدے کئے :ریاض ورک
Jun 16, 2021