نارنگ منڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور جنرل کونسلر چوہدری علی آفتاب پنوں نے بجٹ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے وفاق کے بعد پنجاب کا شاندار بجٹ پیش کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو بھرپور ریلیف دے رہی ہے اور پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔