گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ اسلام تلوار سے نہیں اولیاء کرام کے کردار سے پھیلا ہے،علماء و مشائخ کی آواز استحکام پاکستان میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے۔اشاعت دین اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے پیر عظمت علی بخاری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،امن و محبت کو پروان چڑھانے کیلئے صوفیاء کرام کے نظریہ کو فروغ دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،الحاج پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ عدم برداشت کسی بھی معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے،انفرادی اور اجتماعی اصلاح کیلئے تعمیری تنقید کرنا جائز ہے،مگر ایک دوسرے پر الفاظ سے تشدد اور ایک دوسرے کی توہین سے گریز کیا جائے۔برداشت کو فروغ دے کر ہی پر امن پاکستان کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔
اسلام تلوار سے نہیں اولیاء کرام کے کردار سے پھیلا: اکبر نقشبندی
Jun 16, 2021