حکومت  نے غریب کو بجٹ میں نظر انداز کیا :ڈاکٹر عبدالغفور راشد 

Jun 16, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت  نے غریب کو بجٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ ٹیکس میں چھوٹ اور نئی گاڑیوں پررعایت سب امیروں کے لیے ہے ۔ عوام کے لئے جن قرضوں کا وعدہ کیا جا رہا ہے 15 ہزار روپے ماہانہ کمانے والا غریب مزدور پوری زندگی میں بھی اپنامکان خریدنے کی ہمت نہیں کر سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو نظر انداز کرکے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ پیش کیا گیا ہے ۔نااہل ٹولے کے بجٹ کو عوام مستردکر چکے ہیں ،پارلیمنٹ کو بھی عوام دشمن بجٹ مسترد کرنا چاہیے اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے لئے دباؤ بڑھانا چاہیے ۔ 

مزیدخبریں