معروف فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی   الیکٹرک کاروں میں سرمایہ کاری

لندن (آئی این پی)دنیا کے معروف فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی جانب سے الیکٹرک کاروں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاری  کے بعد ڈیوڈ بیکھم برطانوی الیکٹرک کار کمپنی لوناز کے حصے دار بن گئے ہیں۔سابق اسٹار فٹ بالر نے کمپنی کے دس فیصد شئیر خریدے ہیں تاہم دونوں جانب سے ڈیل طے پاجانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔خیال رہے کہ وناز سلورسٹون کمپنی وہ ہے جو رولز رائس، جیگوار اور رینج روور جیسی دنیا کی کلاسک کاروں کو الیکڑک کاروں میں تبدیل کرتی ہے۔لوناز کمپنی نئی بیٹریز کی معیشت کے چھوٹے لیکن بڑھتے ہوئے رجحان کا اہم حصہ ہے، جو آلودگی پھیلانے والے انجنوں کی متبادل بیٹریاں اور الیکٹرک موٹروں پر کام رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن