نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جی سیون سربراہ کانفرنس سے خطاب کے بعدکانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ مودی جس چیز کادرس دنیا کو دے رہے ہیں ، بھارت میں بھی اس پر عمل ہونا چاہیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم مودی نے اتوار کو کہا تھاکہ بھارت جمہوریت اورسوچ کی آزادی کے دفاع،آمریت، دہشت گردی، پرتشدد انتہا پسندی اور اقتصادی جارحیت سے پیداہونے والے خطرات سے آزادی کے لئے جی سیون اور اس کے شرکت داروں کا ایک قدرتی اتحادی ہے۔پی چدمبرم نے کہاکہ G7 کے اجلاس سے وزیراعظم مودی کی تقریر حوصلہ افزاء ہونے کے ساتھ ساتھ ستم ظریفی بھی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میںکہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ وزیر اعظم واحد مہمان تھے جو ذاتی طور پراجلاس میں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے آپ سے پوچھیں کیوں؟ کیونکہ بھارت کرونا وباکے خلاف جنگ میں ایک ناکام ملک ہے۔
مودی جس چیز کادرس دنیا کو دے رہے ہیں بھارت میںبھی اس پر عمل کریں: پی چدمبرم
Jun 16, 2021