لاہور (سپیشل رپورٹر) ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف محکمہ ایکسائز نے کمر کس لی۔ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فلمسٹار شان کی گاڑی کا چالان کردیا گیا۔ فلمسٹار شان 29 ہزار دو سو کے نادہندہ تھے۔ محکمہ ایکسائز کی ٹیم ای ٹی او سفیر عباس جپہ کی سربراہی میں لبرٹی گول چکر پر ناکہ لگا کر ٹوکن ٹیکس چیک کر رہی تھی۔ فلمسٹار شان کی گاڑی 29 ہزار 2 سو کی نادہندہ نکلی۔ شان کی گاڑی کا چالان کردیا گیا۔ ترجمان محکمہ ایکسائز نے کہا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔ صارفین کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کرائیں۔