تہران کو تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں،حسن روحانی 

تہران(صباح نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران کو اپنے علاقے اور سلامتی کے دفاع کے لیے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں۔ ایران اپنے جوہری پروگرام کے ذریعے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کررہا ہے۔ایرانی بحریہ کے دو جنگی جہازوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں روحانی نے اشارہ کیا کہ جوہری معاہدے پر عمل درآمد خطے میں سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے کا باعث بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا پیغام واضح ہے اور اگر تمام فریقین جوہری معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں تو تہران اپنی جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر تیار ہوگا اور تمام شرائط پرعمل درآمد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک جنگوں کو بھڑکانے اور تنا ئوکو بڑھانا نہیں چاہتا تاہم اپنی سرزمین پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ای پیپر دی نیشن