اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف قومی اسمبلی میں آج اپنی تقریر دوبارہ آغاز سے شروع کریں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر کی بجٹ پر تقریر کے دوران حکومت کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے تقریر مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ اس سے ایک روز قبل بھی شہباز شریف اپنی تقریر مکمل نہ کر سکے تھے، لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے طے کیا ہے کہ شہباز شریف آج دوبارہ سے اپنی تقریر کا آغاز کریں گے۔ شہباز شریف کی تقریر 50منٹ کی ہے جو منگل کے اجلاس میں تقریبا مکمل ہو چکی تھی کہ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ لیگی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک اپوزیشن لیڈر کو تقریر مکمل نہیں کر نے دی جائے گی۔ وہ دوبارہ سے اپنی تقریرکا آغاز شروع سے کیا کریں گے۔