اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کے کیس میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کرنا تھی لیکن اٹارنی جنرل کی درخواست پر کلبھوشن یادیو وکیل فراہمی کیس کی سماعت 5اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔