لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی نے تین اداروں ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردئیے۔ایل سی ڈبلیو یو اورپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مابین طالبات اور اساتذہ کی کلیکنل تربیت کیلئے ایم او یو سائن کیاگیا۔لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی اورانوویٹرز گیراج (آئی جی) کے مابین نوجوان انٹرپرنیئورزکی پروموشن، ڈویلپمنٹ اور خطے میں مثبت کاروباری کلچرکے فروغ کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ایل سی ڈبلیو یو اور دِیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم کے مابین ایم اویوکے تحت فارسی زبان ، تاریخ ، ادب اور ثقافت میں تحقیق اور سکھ سیاحت کے فروغ کیلئے دونوں ادارے ملکر کام کریں گے۔فیکلٹی اور طلبہ طبی ، تحقیقی اور عملی تربیت کے مقاصد کیلئے پی آئی سی کی سہولیات اور وسائل کا استعمال کرسکیں گے۔
لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کا3اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Jun 16, 2021