لاہور (سٹاف رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شا ہدسلیم بیگ نے ڈیوٹی میں غفلت اور کرپشن کے الزام میں زاہد عباس ہیڈ کلرک ، شاہد نسیم اکائوٹنٹ اور سلیمان علی وارڈر کو فوری طور پر نوکری سے برخواست کر دیا جبکہ زاہد عباس ہیڈ کلرک ، شاہد نسیم اکاونٹنٹ اور سلیمان علی وارڈر نے ملی بھگت سے سپرنٹنڈنٹ جیل کے جعلی دستخط کر کے وارڈر سٹاف کی LPC’s اور سروس بکس جاری کی تھی۔زاہد عباس ہیڈ کلرک ، شاہد نسیم اکاونٹنٹ اور سلیمان علی وارڈر اس وقت سنٹرل جیل ساہیوال پر تعینات تھے۔
کرپشن ‘ڈیوٹی میں غفلت‘آئی جی جیل خانہ جات نے ہیڈ کلرک ‘اکائوٹینٹ ‘وارڈرکو برخواست کر دیا
Jun 16, 2021