لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شہر کے مختلف سیکٹرز کا اچانک دورہ کرکے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیکٹر کوٹ لکھپت، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اورفسلیٹیشن سنٹرز ارفع کریم کا بھی وزٹ کیا اور لائسنسنگ اور ٹکٹنگ ریکارڈ کا چیک کیا۔ سی ٹی او نے لرنر پرمٹ، لائسنس اور اس کے طریقہ کو تفصیلی چیک کیا۔ منتظرمہدی نے انچارج لائسنسنگ سنٹر کو شہریوں کے بیٹھنے اور پانی کا اہتمام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر انچارج کو ون وے ٹریفک، تجاوزات اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ تجاوزات، ون وے وائیلشن پرموثر کارروائی نہ کرنے والے سیکٹر انچارج کیخلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا۔ منتظر مہدی کا تھا کہ لائسنسنگ میں کرپشن کی شکایت پر کسی اہلکار کو معافی نہیں ملے گی۔ٹیسٹنگ سنٹر کے باہر کسی قسم کا ٹاوٹ مافیا برداشت نہیں کیا جائیگا۔
سی ٹی او کے شہر کے مختلف سیکٹر میں اچانک دورے‘انتظامات کا جائزہ لیا
Jun 16, 2021