کبیروالا(نامہ نگار) طوفانی بارش نے میو نسپل حکام کی ناہلی کا پردہ فاش کردیا، ہنگامی حالت سے نمٹنے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ نکلے ، شہر میں بارشں کا پانی سیلاب کا منظرپیش کرنے لگا تفصیل کے مطابق با ر ش کے دوران بلدیہ حکام دعوئوں کے برعکس صورتحال سے نمٹنے کی بجائے منظر نامے سے مکمل طور پر غائب رہے ، با ر ش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کے باعث شہر کے تجارتی علاقے مخدوم پوروڈ، مین بازار، شارٹ بازار،اولڈ کچہری روڈ، سر دار پور روڈ سمیت دیگر حصو ں میں بار ش کا پانی کھڑا رہا جب کہ مین بازار، مخدوم پور روڈ پر پانی دکانوں میں داخل ہونے تاجروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ، شہری، تجارتی ، سماجی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کی نااہلی اورغفلت کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے ذمہ دارن کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔