مکرمی! چودہ سال پہلے جب حکومت نے پنشن کو دو حصوں (پنشن + میڈیکل الائونس) میں تقسیم کیا اس کے بعد صرف اضافہ پنشن میں کیا جاتا ہے ۔ جب کہ میڈیکل الائونس میں نہیں اور صرف ایک بار ہی میڈیکل الائونس میں اضافہ کیا گیا تھا۔ حالانکہ انصاف کا تقاضا ہے کہ دوائیوں میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے۔ آپ کے سامنے ہے۔ حکومت تمام طبقوں کی نمائندہ ہے۔ اس بجٹ میں بھی وہی کمال کیا گیا ہے۔ اضافہ شمار ہو جائے مگر متعلقین کو اضافہ کم ملے ۔ اس لیے حکومت سے مطالبہ ہے کہ میڈیکل الائونس کو پنشن میں ضم کر دے تاکہ عمر رسیدہ حضرات اپنی گزر اوقات درست طور پر کر سکیں اور صحیح زندگی گزار سکیں۔ (محمد فتح اللہ ، منصورہ، لاہور)