لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی سکواڈ کا حصہ بننے والے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر محمد عامر خان کلائی میں فریکچر کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سیزن چھ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 19 سالہ عامر خان کو پریکٹس سیشن کے دوران بائیں ہاتھ کی کلائی پر چوٹ لگی، ایکس رے میں فریکچر کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی۔عامر خان اب بائیو سیکیور ببل سے باہر ہیں اور اس کا خیال رکھا جارہا ہے۔