لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کہا ہے کہ ہاکی کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ تعاون کیا ہے،ہائی پرفارمنس سنٹر کے قیام سے ملک بھر کے ہاکی کے کھلاڑی استفادہ کریں گے اورنئے کھلاڑی تیار ہوں گے، ہائی پرفارمنس سنٹر ہاکی کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کریگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی،اس موقع پر سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک بھی موجود تھے۔