شاہد خان کنٹری ہیڈ’’اوبر‘‘ پاکستان تعینات

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)دنیا بھر میں لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے عالمی پلیٹ فارم ’’اوبر‘‘ نے شاہد خان کو پاکستان کا کنٹری ہیڈ تعینات کردیاہے ،اس سے پہلے سعد نوید پال اس پوسٹ پر تعینات تھے جنہیںاب مشرق وسطی، شمالی افریقہ و پاکستان کے خطے میں جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔دبئی میں اوبر کے ہیڈ کوارٹر میںرہتے ہوئے سعد نویدپال اب پورے خطے میں اوبر کے کاروبار میں ترقی کے اگلے مرحلے کی جانب رہنمائی کریں گے ۔ شاہد خان اس سے قبل اوبر کے پاکستان میں ہیڈ آف آپریشنز کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔حالیہ ترقی کے بعد شاہد خان اب پاکستان میں اوبر کی سربراہی کریں گے۔وہ اوبر کے جملہ آپریشنز جیسا کہ رائیڈ کی بحالی، ڈرائیورز کی معاونت اور لوگوں کی شراکت داری کی نگرانی کریں گے اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کے لیے اوبر کی ایپ کومزید بہتر بنانے پر بھی توجہ دیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن