بلوچستان میں مسلسل دہشتگردی کلبھوشن باقیات کی کارستانی ہے،موسوی

اسلام آباد(نامہ نگار)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ اور بلوچستان میں متواتر دہشت گردی کلبھوشن باقیات کی کارستانی ہے ، کلبھوشن این آر اوپر قوم کو اعتماد میں لیا جائے خارجہ پالیسی کو خوف کی فضا سے نکالاجائے حکومت مقبوضہ کشمیر میںیواین کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیر نے والے بھارت کے سلامتی کونسل جانے سے مت ڈرے ،حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے یوم ولادت پرنور کی مناسبت سے  9تا11ذیقعد ایام امام ضامن منا کر کشمیر و فلسطین کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے صدر علامہ حسین مقدسی کی زیر سرکردگی صوبائی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن