سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر آباد پولیس تھانہ کی حدود کیر تھر کینال میں سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی، آباد پولیس تھانہ کی معرفت قانونی کاروائی کے بعد میت پوسٹ مارٹم کے لیئے ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول اسپتال سکھر منتقل کی گئی، نعش کے ورثاء نہ ملنے کے بعد لاواث میت تدفین کیلئے ایدھی سینٹر سکھر کے حوالے کی گئی، ایدھی سینٹر سکھر میں میت کو غسل وکفن دے کر نماز جنازہ ادا کر کے اسلامی طریقے سے آباد پولیس کی نگرانی میں نیو گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔