اسلام کوٹ(نامہ نگار)تھرکول بلاک ون پر کام کرنے والی نجی کمپنیوں کا ڈیزل چوری ہونے لگا، سستے دام میں ڈرائیور ڈیلروں کو ڈیزل کی فروخت کرنے لگے، کئی ماہ سے غیرقانونی کاروبار جاری ہے، نشاندھی باوجود پولیس نے کاروائی نہیں کی۔ ذرائع تفصیلات کے مطابق: تھرکول بلاک ون پر کام کرنے والی نجی کمپنیوں کی گاڑیوں سے ڈیزل چوری ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بلاک ون پر مختلف اضلاع کے غیر مقامی لوگ ڈرائیور روز مرہ کی بنیاد پر ہزاروں لیٹر ڈیزل بااثر ڈیلروں کو سستے دام میں فروخت کرنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر اسلام کوٹ کے بائے پاس سڑک نزدیک پیٹرول پمپ کے پیچھے چوری چھپے بااثر ڈیلروں نے اڈے بنائے ہوئے ہیں، پراجیکٹ پر کام کرنے والی گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر ڈیلروں کو سستے دام میں ڈیزل فروخت کرنے آتی ہیں! جبکی اسی سلسلے میں اسلام کوٹ پولیس کو آگاہی بھی دی گئی ہے مگر پولیس نے ابھی تک کوئی سرگرمی نہیں دکھائی ہے چوری پچھلے کئی برسوں سے تاحال مختلف ڈیلروں کی سرپرستی میں جاری ہے اس حوالے سے متعلقہ کمپنی کو بھی نشاندھی کی گئی ہے ۔