گکھڑمنڈی(نامہ نگار) وفاقی حکومت کے بعد صوبائی حکومت نے بھی پاکستانی تاریخ کا پہلا تاریخی عوام دوست بجٹ پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں ہر ایک کو برابر کے حقوق دینے کے لیے حقیقی تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری رائو عثمان علی خاں نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کے حکم پر پورے پنجاب کے عوام کے لیے مساویانہ ترقیاتی،تعمیراتی اور تعلیم و صحت کے منصوبوں کے لیے خصوصی گرانٹس مختص کرنے کا اعلان کرکے یہ ثابت کردیا کہ حکومت کسانوں اور محنت کش مزدوروں کو یکساں سہولتیں فراہم کرے گی جس سے زراعت کے شعبہ کو ترقی ملے گی ۔نئی فیکٹریاں اور کارخانے بننے سے مزدوروں کو باعزت روزگار مہیا ہوگا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بحران کے باوجود ملک کی معیشت کو بحال کرنا حکومت کے اہم کارناموں میں شامل ہے ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کے باوجود مزدوروں کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرنا بھی جرات مند اقدام ہے۔
معیشت کی بحالی اہم حکومتی کارناموں میں شامل ہے:رائو عثمان
Jun 16, 2021