انڈونیشیا کے مشرق میں واقع صوبہ شمالی مالوکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے لیکن اس زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے-ایجنسی برائے موسمیات و جیوفزکس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح11 بجکر 43 منٹ پر آیا جس کا مرکز مالوکو کے ضلع ٹینگاہ سے 67کلومیٹر جنوب مشرقی میں سطح سمندر سے 10کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔