آسٹریلیا، شدید بارشوں کے بعد مکڑیوں نے درختوں پر بڑے پیمانے پر جال بنا لئے

آسٹریلیا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے بعد درختوں اور پیڑوں پر مکڑیوں نے بڑے پیمانے پر جال بنا لئے ہیں۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق میوزیم وکٹوریہ کے ماہر حشرات ڈاکٹر کین واکر نے میڈیا کو بتایا کہ آسٹریلیا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے بعد یہ جالوں کے پردے نمودار ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ایک علاقے میں مکڑی کے جالے سڑک کے ساتھ ایک کلومیٹر سے بھی زیادہ کا احاطہ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مکڑیوں کا یہ طریقہ دراصل اپنے آپ کو بچانے کے لئے ہے جسے بالونگ کہا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں مکڑیاں اپنی جان بچانے اور اونچی جگہ پر چڑھنے کے لئے اتنے بڑے پیمانے پر جال بنتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن