سعودی عرب میں بیوی سے تلخ کلامی کے بعد شوہر یہ شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا کہ اس کے ہاتھ پر گرم چائے انڈیل دی گئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوان نے گرم چائے جان بوجھ کر ہاتھ پر انڈیلنے پر اپنی اہلیہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرکے مالی اور قانونی معاوضے کا مطالبہ کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے کے درمیان نوک جھونک سے بات اچانک بڑھ گئی اور دونوں نے مارک پیٹ بھی کی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے کھولتی ہوئی چائے جان بوجھ کر ہاتھ پر گرائی ہے۔نوجوان نے بتایا کہ چائے سے میرا ہاتھ جھلس گیا ہے، معاوضہ اور اہلیہ کو اس کے کیے پر سزا دی جائے۔ دوسری جانب بیوی کا موقف ہے کہ اس نے جو کچھ کیا اپنے دفاع میں کیا۔ تلخ کلامی کے دوران زور سے دھکا دیا۔ اس پر خود کے دفاع کے طور پر چائے انڈیل دی تاکہ خود کو بچا سکوں۔ادھر قانونی مشیرعبدالرحمن الاحمدی نے خاتون کے قانونی موقف کے حوالے سے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی معاملے کا فیصلہ سنایا جائے گا، اور چائے سے ہاتھ زخمی نہ ہوا تو شوہر کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ میاں بیوی کے بیشتر مقدمات صلح صفائی پر ختم ہو جاتے ہیں۔