چمن (نامہ نگار)چمن محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے کلی گوری کہول میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ ڈسٹرکٹ آفیسر داود لونی کی سربراہی میں لگایا گیا، کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا۔ بچوں کیلئے کیمپ میں بھی خصوصی ادویات رکھی گئیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر داود لونی نے کہاکہ امید کرتا ہوںمحکمہ بہبود آبادی کی طرحصحت کے دیگر محکمے بھی ڈسٹرکٹ کے دور دراز کے علاقوں میں اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کریں۔ کیمپ میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے اسٹینو آفیسر سٹور انچارج ظفر خان محمد زبیر ڈاکٹر نصیب اللہ ڈاکٹر عبدالمالک اچکزئی بی بی راحیلہ بی بی روزی نے حصہ لیا۔