گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل گوندل کی زیر نگرانی مختلف چھاپہ ما ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی اس دوران مضر صحت ملاوٹ شدہ اور کیمیکل سے ملا ہوا نو ہزار لیٹر دودھ ضبط کر لیا گیا اور اسے کھیتوں میں بہا دیا گیا جبکہ مختلف کولڈ شاپس پان شاپس کریانہ اسٹور پر چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 10 ہزار پیکٹ گٹکا پکڑ کر تلف کر دیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عدیل گوندل نے بتایا کہ یہ دودھ مختلف کیمیکل ڈال کر تیار کیا گیا تھا جو انسانی صحت کے لئے خطرناک تھا اس سے انسان پیٹ اور انتڑیوں کی بیماریوں میں لاحق ہوسکتا ہے جبکہ مضرصحت گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر جیسی خطرناک مرض لاحق ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پوری ڈویژن میں کسی بھی جگہ پر مضر صحت دودھ اور گٹکاکی فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گوجرانوالہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، مضر صحت 9ہزار لیٹر دودھ تلف
Jun 16, 2022