ننکانہ صاحب(سمیع اللہ عثمانی )کھاد سیکنڈل ,پانچ رکنی سرکاری کمیٹی میں سے صرف دو سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمے کا اندارج ,سرکاری مقدمہ میں سرکاری ملازمین بطور گواہ شامل ,کھاد سیکینڈل میں ملوث لوگوں کو بچانے کی سازش یا اے ڈی سی فنانس کی طرف سے مبینہ انکواٹری میں صرف دو ملازمین گنہگار اور باقی تین افراد کو بچا لیا گیا ,ڈی سی ننکانہ سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھاد سکینڈل میں محکمہ مال کے پٹواری ظفر اقبال اور فیلڈ آفیسر زراعت فیض الرحمن کو موقع پر گرفتار کروا کر حوالات میں بند کروا دیا گیا,اسسٹنٹ ڈائرریکٹر زراعت توسیع جہانگیر علی خان کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمہ میں یہ بات تحریر ہے کہ ان کو تحریری شکایت موصول ہوئی تھی ۔