نجات دلانے والی چالیس باتیں

حضرت سلمانؓ فرماتے ہیں میں نے حضور اکرمؐ سے استفسار کیا کہ وہ چالیس باتیں کون سی ہیں، جن کے بارے میں یہ کہاگیا ہے کہ جو ان کو یاد کرلے( اور اپنا شعار بنالے) وہ نجات پا جائے گا۔حضور اکرمؐ نے ارشاد فرمایا(1) ایمان لانا اللہ پر(2) یومِ آخرت پر(3) فرشتوں کے وجود پر(4) اللہ کے نازل کردہ کتابوں پر(5) تمام انبیاء پر(6) مرنے کے بعد دوبارہ زندگی پر(7) اور اس بات پر کہ تقدیرِ خیروشر منجانب اللہ ہے(8) اس امر کی گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدؐ اس کے رسولِ برحق ہیں(9) ہرنمازکے وقت کامل وضوکرکے نماز قائم کرنا (10) زکوۃادا کرنا(11) رمضان کے روزے رکھنا(12) استطاعت ہونے کی صورت میں حج کرنا(13) ہر روز 12 رکعت سنت مؤکدہ ادا کرنا(14) وتر کو کسی رات ترک نہ کرنا(15) اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا(16) والدین کی نافرمانی نہ کرنا(17) ظلم سے یتیم کا مال نہ کھانا(18) شرابی نوشی سے بچنا(19) بدکاری سے بچنا(20) جھوٹی قسم نہ کھانا(21) جھوٹی گواہی نہ دینا(22) نفسانی خواہشات پر عمل نہ کرنا(23) مسلمان بھائی کی غیبت سے پرہیز کرنا(24) پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانے سے بچنا(25) اپنے مسلمان بھائی سے کینہ نہ رکھنا(26) لہوو لعب میں مشغول نہ ہونا(27) نہ اُس کے تماشوں میں شریک ہونا (28) کسی کو ظاہری عیب سے نہ پکارنا(یعنی ٹھنگنا، کانا،لنگڑا کہہ کر پکارنا)(29) کسی کا مذاق نہ اڑانا(30) مسلمانوں کے درمیان غلط فہمی نہ پھیلانا(31) ہر حال میں اللہ کی نعمتوں پر اس کا شکرادا کرنا(32) بَلا اور مصیبت پر صبر سے کام لینا(33) اللہ کے عذاب سے بے خوف نہ ہو جانا(34) رشتہ داروں سے قطع تعلق نہ کرنا (35) بلکہ صلہ رحمی سے کام لینا(36) اللہ کی کسی مخلوق کو لعنت نہ کرنا(37) سبحان اللہ،الحمد اللہ، لا الہ الا اللہ،اللہ اکبر کا کثرت سے ورد کرنا (38) جمعہ اور عیدین میں حاضری کا التزام کرنا(39) اس بات کایقین رکھنا کہ جو تکلیف پہنچی وہ ٹلنے والی نہیں تھی اور جو کچھ نہیں پہنچا وہ کسی طرح پہنچنے والا نہیں تھا (40) کلام اللہ شریف کی تلاوت کسی حال میںبھی نہ چھوڑنا۔ حضرت سلمانؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریمؐ سے پوچھا کہ جو شخص ان باتوں کو یاد رکھے اسے کیا اجر ملے گا۔حضور اکرمؐ نے ارشاد فرمایا اللہ تبارک و تعالیٰ اس کا حشر انبیاء اور علماء کے ساتھ فرمائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...