کامونکی(نمائندہ خصوصی)ترقی اور کامیابی انہی کے حصے میں آتی ہے جو وقت کی رفتار کے ساتھ چلتے ہیں،وقت سے تیز اور زمانے سے آہستہ چلنے والے معدوم ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چودھری علی وکیل خاں نے گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دورِ حاضر میں علم و آگہی، تجربات و مشاہدات کا پورا سلسلہ آپ کے ساتھ ہے جس سے آپ بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔