گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئررہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ موجودہ حالات میں ایک بہترین بجٹ ہے صحت و تعلیم کے شعبہ میں خطیررقم مختص کرناتنخواہوں،پنشن میں اضافہ اور مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار مقرر کرنا خوش آئند ہے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کی بحالی سے غریبوں کو فائدہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کاشعبہ تعلیم کے لیے مجموعی طور پر 485 ارب روپے شعبہ صحت کے لیے470 ارب روپے مختص کرنا خوش آئند ہے انہوں نے کہازرعی شعبے کے لئے 53ارب 19کروڑ روپے لائیوسٹاک کے لئے 19ارب 40کروڑ روپے رکھے گئے ہیں مقامی حکومتوں کیلئے 528ارب روپے رکھے جانے سے ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچیں گے۔ سڑکوں اور پلوں کے لئے 80ارب 77 کروڑ روپے خرچ ہونے سے صوبے کا انفراسٹرکچر بہتر ہو گا ۔