گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن سلیم منہاس نے کہا ہے کہ قومی بجٹ میں فلم انڈسٹری کی پذیرائی اور ٹیکسز میں چھوٹ حکومت کی اسلام دشمنی اور اپنے مغربی آقائوں کی غلامی کا ثبوت ہے سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسیقی بحث مضمون پڑھانے موسیقاروں اور گوئیوں کو استاد مقرر کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں یہ فیصلہ اسلام دشمنی ہے اور نئی نسل کو شیاطین کے شکنجے میں جکڑنے کی فرعونی سازش ہے سندھ حکومت اس فیصلے کو فل فور واپس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم کیلئے انتہائی کم رقم مختص کی گئی ہے آنیوالی نسلیں دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کی بجائے اب موسیقارو ں اور گوئیوں کو اپنا استاد مانے گے جو کہ اسلامی ملک میں نا مناسب ہے ہم کسی صورت پاکستان میں بے حیائی کو فروغ نہیں دینے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتوں نے جعلی بجٹ اور جعلی اعدادوشمار پیش کیے جو غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے یہ بجٹ بھی طاقتور مافیاز کے لیے ہے عوام کو جان بوجھ کر قرآن و سنت کے نظام سے محروم رکھا جا رہاہے ۔ حکومت ایسی بے حیاء حرکتوں سے با ز آئے ۔