گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر عوام النا س کے مختلف النو ع تنا زعات کے غیر رسمی حل کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت الصفا ء ہا ئٹس اسلا م آباد نے اپنے مکینوں کی سہو لت کے لئے ایک نئی لفٹ لگا دی ہے، ایک لفٹ کو از سر نو چا لو کر دیا گیا ہے جب کہ 30 جون تک نئی لفٹ لگا نے کا وعد ہ کیا ہے۔ ہا ئٹس میں صفا ئی کے انتظا مات اور دیگر سر وسز میں بھی کا فی بہتر ی آ ئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق الصفا ء ہا ئٹس F-11اسلا م آباد کے مکینوں نے تنا زعا ت کے غیر رسمی حل کے پروگرام آئی آر ڈی کے تحت وفاقی محتسب کو شکا یت کی کہ ہا ئٹس میں ڈیڑ ھ سو کے قر یب گھرانے رہائش پذ یر ہیں جو ما ہا نہ سا ڑ ھے سات ہزار روپے سر وسز چا رجز کی مد میں انتظا میہ کو ادا کر تے ہیں لیکن انتظا میہ کی طر ف سے صفا ئی، پا نی اور لفٹ وغیر ہ کی بنیا دی سہولیات مفقود ہیں۔ وفاقی محتسب میں کنسلٹنٹ محمد ثا قب خان اور ڈپٹی ڈائر یکٹر ز ریاب مسر ت کے سا منے کیس کی سما عت کے دوران الصفا ء ہائٹس کی انتظا میہ نے یہ سہو لیات فرا ہم کر نے کا وعدہ کیا۔پا نی کی فرا ہمی اور صفا ئی کا نظا م بھی کا فی بہتر ہو گیا ہے اور ٹو ٹے ہو ئے پا ئپوں کی جگہ نئے پائپ لگا دئیے گئے ہیں۔
وفاقی محتسب کی ہدایت پرعوامی تنا زعات کے غیر رسمی حل کا پروگرام شروع
Jun 16, 2022