کراچی (کامرس رپورٹر/پی پی آئی)کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں جاری گراوٹ نے اس انڈسٹری سے وابستہ لوگوں میں ہیجان کی کیفیت پیدا کردی ہے۔کرپٹوکرنسی کے حوالے سے خبریں دینے والی ویب سائٹ کوائن جیکوکے مطابق گزشتہ 7 روزمیں بٹ کوائن کی قدرمیں 27 فیصد سے زائد کی کمی ہوچکی ہے اور بٹ کوائن کی قدرگزشتہ روز18 ماہ کی کم ترین سطح 21 ہزارڈالرپرپہہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق بٹ کوائن کی قدرمیں اس سے پہلے اتنی بڑی کمی گزشتہ سال نومبرمیں ہوئی تھی۔ ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی قدربیس ہزارڈالرسے بھی نیچے جانے کے امکانات ہیں۔تھیمیٹک کرپٹوانویسٹمنٹ پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن اپنے خلاف کریک ڈاؤن اور قانون سازی کے باوجود سروائیوکررہی ہے
کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش، ویلیو میں اربوں ڈالرکی کمی
Jun 16, 2022