سونا مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (کامرس رپورٹر ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔عالمی مارکیٹ میں 11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1833ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 550روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ43ہزار روپے ہو گئی اسی طرح 470روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ22ہزار600روپے ہو گئی ۔

ای پیپر دی نیشن