شہباز شریف 24.5کروڑ بلاول 1.6ارب عمران 14.2کروڑ روپے اثاثوں کے مالک 

لاہور+ اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے+خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان  نے ارکان پارلیمنٹ کے سال 2021ء کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 24 کروڑ 50 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک‘ شہباز شریف نے سلمان شہباز سے 6 کروڑ سے زائد کا قرض لے رکھا ہے، شہباز شریف کے پاس دو گاڑیاں، بینک بیلنس 2 کروڑ سے زائد کا ہے، شہباز شریف بیرون ملک 13 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کے بھی مالک ہیں۔ نصرت شہباز 23 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں، تہمینہ درانی کے اثاثوں کی ملکیت 57 لاکھ 60 ہزار ہے۔  بلاول بھٹو 1 ارب 60 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، بلاول بھٹو کے ذمہ 3 لاکھ 34 ہزار واجب الادا ہیں، بلاول بھٹو نے بیرون ملک اپنے کاروبار بھی ظاہر کیے۔ بلاول بھٹو کا بینک بیلنس 12 کروڑ سے زائد کا ہے۔ آصف علی زرداری 71 کروڑ 42 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، ملک کے چاروں وزرائے اعلیٰ میں خیبر پختو نخواہ کے وزیر اعلی محمود خان 2 ارب اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کروڑوں کی جائیداد اور نقدی کے مالک ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی مالی حالت اپنے صوبے کی طرح کمزور ہے۔ عمران خان کے پاس بھکر میں تین وراثتی جائیدادیں بھی ہیں۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرینڈ حیات ٹاور میں  2 اپارٹمنٹس کے لیے 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ایڈوانس دیا ہوا ہے جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پاک پتن موضع مانیکا میں 52 کنال زمین کی مالک ہیں۔ بشریٰ بی بی موضع پیر غنی پاک پتن میں 379 کنال اراضی کی بھی مالک ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بشریٰ بی بی اوکاڑہ میں 267 کنال اراضی کی مالک ہیں، بشریٰ بی بی بنی گالا میں 3 کنال پر مشتمل گھر کی بھی مالک ہیں۔ عمر ایوب 1.19 ارب‘ شیخ رشید 16 کروڑ روپے کے مالک ہیں۔
اثاثے؍الیکشن کمیشن 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...