اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کا فیصلہ عمران خان حکومت نے کیا تھا۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا ہے کہ مونس الٰہی ناراض نہ ہوں، عمران خان کے دور میں تحقیقات کی گئیں، مونس الٰہی نے اس کیس کے بارے میں خود انہیں بتایا تھا۔ عمران خان نیمونس الٰہی کیخلاف اس کیس میں انکوائری مکمل کرا کیرکھی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کیس عمران خان کی طرف سے چودھری برادران کو تحفہ ہے۔ عمران خان کو چودھری پرویز الہیٰ سے بڑی محبت تھی اس لئے انہوں نے اس کیس کو مکمل کرایا۔
رانا ثنا