لاہور (کامرس رپورٹر )آئندہ مالی سال کی بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام پر پنجاب کے ذمے واجب الادا قرضوں کا حجم 1ہزار 126ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے دوران 955ارب روپے کے قرضوں کے مقابلے میں 171ارب روپے زائد ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 1126ارب روپے کے مجموعی قرضوں میں بیرونی قرضوں کا حجم 1122ارب روپے ہے جبکہ مقامی قرضوں کا حجم 3.6ارب روپے ہے۔ بجٹ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے ذمے قرضے پنجاب کی کل جی ڈی پی کے 3.1فیصد ہیں جبکہ پنجاب کی کل جی ڈی پی کا حجم 36823ارب روپے ہے۔
قرضے