لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سٹی ڈویژن کی انسداد کرائم میٹنگ کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔سی سی پی او نے سٹی ڈویژن میں کرائم کنٹرول کے حوالے سے کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ایس ایچ اوز خود کو محض ایف آئی آرز کے اندارج تک محدود نہ رکھیں اور چوروں ڈاکوؤں سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرم بھی پکڑیں۔ منشیات کے بڑے ڈیلروں پر ہاتھ ڈالیں، نارکوٹکس ریکوری اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی بہتر بنائیں۔ جبکہ بلال صدیق کمیانہ گزشتہ روز شہید سب انسپکٹرز محمد صدیق اور مختار احمد کے ورثا جبکہ شہید کانسٹیبلز محمد یوسف اور مختار احمد کی فیملیز سے ملاقات کی۔
ایس ایچ اوزکو نارکوٹکس ریکوری ، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی بہتر بنانے کا حکم
Jun 16, 2022