بھارت پر بڑا سائبر حملہ: 500 ویب سائٹس ہیک


نئی دہلی(اے پی پی)بھارت میں  ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجہ میں 500سے زائد ویب سائٹس ہیک ہوگئیں جن میں 70 سرکاری ویب سائٹس بشمول  ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے پولیس کی ویب سائٹ بھی شامل ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیکروں نے یہ کام کیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل کے اے ڈی جی مدھوکر پانڈے نے کہا کہ کئی ویب سائٹس کو ری ویمپ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویب سائٹس کی بحالی کا کام ابھی بھی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ 500سے زائد ویب سائٹس ہیک ہو چکی ہیں۔ پولیس نے یہ بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذہبی تصادم کے تناظر میں کئی سائبر ہیکرز اس حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...