کولگام‘ شوپیاں (آئی این پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بدھ کو ضلع شوپیاں میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد دو دن میں شہداء کی تعداد 4 ہو گئی۔ سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کنجی کولر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جس سے لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میںمحاصرے اور تلاشی کی پرتشددکارروائی جاری رکھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ منگل کو ضلع کے علاقے مشی پورہ میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔علاقے میں رات بھر کی خاموشی کے بعد فوجیوں نے آج صبح ایک بار پھر فائرنگ شروع کردی جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔
بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں تلاشی کارروائی کے دوران 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا‘ تمام داخلی و خارجی راستے بند‘ لوگوں کی نقل و حرکت محدود
Jun 16, 2022