نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کے سوا   راستہ نہیں،شیخ رشید 

Jun 16, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا  ہے کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا،نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بدھ کو سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر ایک   پیغام میں کہا کہپرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔پاکستان کے تمام آرمی چیفس  کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ انہوں نے کہا   امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی،اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں  ملتی ۔ 

مزیدخبریں