سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 8 سال گزر گئے‘ انصاف نہیں ہوا: طاہر القادری


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17جون 2014ء کو ماڈل ٹائون میں قیامت ڈھائی گئی جس کا 8سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف نہیں ہوا۔انصاف دور کی بات اس طویل عرصہ کے دوران شہدا ء کے ورثا کو غیر جانبدار تفتیش کا حق بھی نہیں ملا اور مظلوم آج بھی انصاف کیلئے دربدر ہیں۔ زیرالتواء اپیلوں پر فیصلوں میں تاخیر کا فائدہ ملزمان اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے لارجر بینج نے 3 سال قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی غیر جانبدار تفتیش کا فیصلہ کیا مگر لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ کے ایک ملزم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا اور جے آئی ٹی معطل ہوگئی ۔جے آئی ٹی پر فوری فیصلے کے لئے شہداء کے ورثا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ نے 13 فروری2020ء کو لاہور ہائیکورٹ کو ڈائریکشن دی کہ جے آئی ٹی کے حوالے سے فیصلہ 3 ماہ میںترجیحاً کردیا جائے۔ سپریم کورٹ کی اس ڈائریکشن کو بھی دوسال سے زائد کا عرصہ گزر گیا مگر فیصلہ نہیں ہوا ہر تاریخ پر ایک نئی تاریخ مل جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...